ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

پاک افغان سرحد کے قریب 50 سے 60 دہشت گردوں نے منگورسر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔


ویب ڈیسک April 07, 2016
پاک افغان سرحد کے قریب 50 سے 60 دہشت گردوں نے منگورسر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ فوٹو: فائل

پاک افغان سرحد کے قریب 50 سے زائد دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو میں پاک افغان سرحد کے قریب منگور سر چیک پوسٹ پر 50 سے 60 دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور افغانستان کے راستے سے داخل ہوئے اور واپس اسی جانب فرار ہو گئے۔

ہنگو میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ٹل اور دو آبہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے اور تمام افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |