وینزویلا میں بجلی بچانے کے لئے جمعہ کی چھٹی کا اعلان

ملک کو70 فیصد بجلی فراہم کرنے والے ڈیم میں پانی کم ترین سطح تک پہنچ گیا جس کے باعث بجلی بحران کا سامنا ہے،صدر

ملک کو70 فیصد بجلی فراہم کرنے والے ڈیم میں پانی کم ترین سطح تک پہنچ گیا جس کے باعث بجلی بحران کا سامنا ہے،صدر. فوٹو:فائل

لاہور:
جنوبی امریکا کے شمالی ساحل پر واقع ملک وینزویلا کی حکومت نے ملک میں بجلی کے بحران کے باعث جمعہ کی چھٹی کا اعلان کردیا۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلا میں پانی کے بحران سے پیدا ہونے والے بجلی بحران کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس میدورو نے سرکاری ٹی وی پراعلان کیا کہ بجلی بچانے کے لئے آئندہ 2 ماہ کے لئے جمعہ کے روز بھی سرکاری چھٹی ہوگی اس طرح سرکاری دفاتر ہفتے میں تین روز بند رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو 70 فیصد بجلی فراہم کرنے والے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم میں پانی کم ترین سطح تک پہنچ گیا جس کے باعث ملک کو بجلی بحران کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لئے جمعہ کی چھٹی کا فیصلہ کیا گیا۔

وینزویلین صدر نے حکم دیا کہ سرکاری طور پر چلنے والی انڈسٹریاں 20 فیصد تک بجلی کے استعمال میں کمی لائیں تاہم انہوں نے رہائشی علاقوں میں بجلی کی بندش نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
Load Next Story