گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے وزیراعظم

گلگت بلتستان میں ترقیاتی اسکیموں پرکام کامسلسل جائزہ لیا جائےاورسیاحوں کوبہترسہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

 حکومت گلگت بلتستان کےعوام کامعیارزندگی بہتربنانےکیلیےتعاون کرے گی، وزیراعظم:فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کونسل کے آئندہ انتخابات کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ مشاورت سے اور میرٹ پر دیئے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کوگلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سےآگاہ کیا جب کہ گلگت بلتستان میں بہبود کی اسکیموں میں پیشرفت سےبھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لئے سی ون تھرٹی طیارہ بھیجنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔


ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کےعوام نےمسلم لیگ (ن) پراعتماد کا اظہارکیا ۔ عوام کی جانب سے ملنے والا مینڈیٹ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کا متقاضی ہے، حکومت بھی گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کواولین ترجیح دیتی ہے۔ گلگت بلتستان کونسل کے آئندہ انتخابات کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ مشاورت سے اور میرٹ پر دیئے جائیں گے۔ گلگت بلتستان کےعوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے تعاون کرے گی، ترقیاتی منصوبوں کا مقصد خطے میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہے، گلگت بلتستان میں ترقیاتی اسکیموں پرکام کا مسلسل جائزہ لیا جائے اورسیاحوں کو بھی بہترسہولیات فراہم کی جائیں۔

 
Load Next Story