بھارتی ریاست تلنگانا میں شدید گرمی کی لہر 66 افراد ہلاک

بھارت کے محکمہ موسمیات نے ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آئندہ 2 ماہ تک شدید گرمی کی پیش گوئی کردی۔


ویب ڈیسک April 07, 2016
گزشتہ برس بھی تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں گرمی سے 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست تلنگانا میں شدید گرمی کی لہر کے باعث اب تک 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانا کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر سے اب تک 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس میں سے سب سے زیادہ 28 ہلاکتیں ضلع محبوب نگر میں ہوئیں جب کہ ضلع میدک میں 11 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے علاوہ نظام آباد، خمام، کریم نگر، عادل آباد، ورنگال اور نلگوندا میں بھی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جب کہ ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش میں بھی 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم کوئی گرمی کی وجہ سے کسی شخص کی ہلاکت کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آئندہ 2 ماہ تک شدید گرمی پڑنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی بھارتی ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں شدید گرمی سے 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں