جان ایلن کی جانب سے پیٹریاس اسکینڈل میں ملوث ایک خاتون کو نازیبا ای میلز بھیجنے کا انکشاف

ایف بی آئی نے جنرل جان ایلن اور جل کیلے کے درمیان 30 ہزارصفحات پر مشتمل خط وکتابت کو تفتیش کا حصہ بنالیا


ویب ڈیسک November 13, 2012
ایف بی آئی نے جنرل جان ایلن اور جل کیلے کے درمیان 30 ہزارصفحات پر مشتمل خط وکتابت کو تفتیش کا حصہ بنالیا. فوٹو: اے پی پی

ISLAMABAD: امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن کی جانب سے پیٹریاس اسکینڈل میں ملوث ایک خاتون کو نازیبا ای میلز بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔

افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن سے پینٹاگون کے حکام کی جانب سے تفتیش کی جارہی ہے، اس دوران انکشاف ہوا کہ جنرل جان ایلن نے جنرل پیٹریاس اسکینڈل میں ملوث "جل کیلے" کو نازیبا ای میلزبھیجی ہیں۔

ایف بی آئی نے جنرل جان ایلن اور جل کیلے کے درمیان خط وکتابت کو تفتیش کا حصہ بنالیا، اس موقع پر پینٹاگون کا کہنا ہےکہ دوران تفتیش جنرل جان ایلن اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں