پاناما پیپر لیکس پر بحث کے لئے سینٹ میں تحریک التواء جمع

حکومت سرمایہ بیرون ملک بھیجنے والے تمام افراد کی فہرست ایوان میں پیش کرے، تحریک کا متن


ویب ڈیسک April 07, 2016
پاناما پیپرز لیکس نا صرف وزیراعظم نواز شریف کا خاندان بلکہ 200 سے زائد معروف پاکستانی بے نقاب ہوئے ہیں فوٹو: فائل

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ نے پاناما پیپر لیکس پر بحث کے لئے سینٹ میں تحریک التواء جمع کروادی۔

ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر شہدی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ پاناما پیپرز لیکس سے نا صرف وزیراعظم نواز شریف کا خاندان بلکہ 200 سے زائد معروف پاکستانی بے نقاب ہوئے ہیں جنہوں نے ٹیکس سے بچنے کے لئے سرمایہ بیرون ملک بھیجا، ان میں سیاسی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں۔

تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ حکومت سرمایہ باہر بھیجنے والے تمام افراد کی فہرست ایوان میں پیش کرے،معاشرے سے ایسی برائیوں کے خاتمہ کے لئے اقدامات کی رپورٹ لائی جائے اور یہ معاملہ ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کے لئے نیب کے حوالے کر دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں