امجد اللہ کو تحریک انصاف کا امیدوار بنانے پر معافی مانگتا ہوں عمران اسماعیل

این اے 245 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیا جائے، رہنما تحریک انصاف


ویب ڈیسک April 07, 2016
امجد اللہ کی حقیقت کا پتا ہوتا تو وہ انہیں کبھی پارٹی ٹکٹ دینے کی سفارش نہ کرتا، عمران اسماعیل فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے این اے 245 سے امجد اللہ کو اپنی جماعت کا امیدوار بنانے پر معافی مانگ لی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران اسماعیل نے کہا کہ وہ یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ پوری انتخابی مہم کے دوران ایم کیو ایم تحریک انصاف کے مقابلے میں بہت آگے تھی۔ این اے 245 سے پارٹی کے امیدوار امجد اللہ گزشتہ رات سے غائب تھے ، ابھی ہم ان کی گمشدگی کے بارے میں رپورٹ درج کرانے کا سوچ ہی رہے تھے کہ ایم کیو ایم کے ایک کارکن کی جانب سے انہیں بذریعہ ایس ایم ایس یہ بات پتہ چلی۔ ان کی امجد اللہ کے والد سے ملاقات ہوئی وہ بھی بہت پریشان تھے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر انہیں امجد اللہ کی حقیقت کا پتا ہوتا تو وہ انہیں کبھی پارٹی ٹکٹ دینے کی سفارش نہ کرتے لیکن غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے اور وہ اس غلطی پر معافی مانگتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم نے بھی یہ بات کی ہے کہ امجد اللہ نے ان سے مالی فوائد کے حصول کے لیے رابطہ کیا لیکن فاروق ستار کو پتا ہے کہ ان کے ساتھ بیٹھے افراد کا ضمیر کب جاگتا ہے، تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے موجودہ صورتحال میں این اے 245 کے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں