ہالی وڈ کی نئی فلم ’’بریکنگ ڈان ٹو‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئر شو

فلم’’بریکنگ ڈان ٹو‘‘ کو 16نومبر کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک November 13, 2012
فلم ’’بریکنگ ڈان ٹو‘‘کو 16 نومبر کو نمائش کےلیے پیش کیا جا ئے گا۔ فوٹو: پبلیسٹی

امریکا میں ہالی وڈ کی نئی فلم ''بریکنگ ڈان ٹو'' کا رنگا رنگ پریمیئر شو ہوا۔

لاس اینجلس میں منعقدہ پریمیئرشو میں فلم کےمرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار رابرٹ پیٹنسن، کرسٹن سٹورٹ، نیکی ریڈ، ایشلے گرین اور ٹیلر لوٹنر سمیت ہالی وڈ کے کئی نامور اداکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فلم کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ تصاویر کھچوانے اور آٹوگراف لینے کے لیے کئی دن قبل ہی تھیٹر کے باہر ڈیرے جمائے بیٹھے تھے۔ یہ فلم ''ٹوائیلائٹ'' فلم سیریز کی پانچویں اور آخری کڑی ہے۔ فلم کو 16 نومبر کو نمائش کےلیے پیش کیا جا ئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں