امریکا کا وہ شہرجہاں باپ کو بچے کی پیدائش پررخصت دی جائے گی

ایک ہی جنس سے تعلق رکھنے والے جوڑے بھی کسی بچے کو گود لینے پر ایسی مراعات کے مستحق ہونگے۔


Khusosi Report April 08, 2016
ایک ہی جنس سے تعلق رکھنے والے جوڑے بھی کسی بچے کو گود لینے پر ایسی مراعات کے مستحق ہونگے۔ فوٹو:فائل

سین فرانسسکو نے امریکا کے اس پہلے شہر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جہاں نئے والدین یعنی ماں باپ دونوں کے لیے میٹرنٹی رخصت پر پوری تنخواہ کے ساتھ چھ ہفتے کی رخصت کی منظوری دی گئی ہے۔

ایک ہی جنس سے تعلق رکھنے والے جوڑے بھی کسی بچے کو گود لینے پر ایسی مراعات کے مستحق ہونگے۔ یہ نیا قانون بورڈ آف سپروائزرز نے اتفاق رائے سے پاس کیا، صرف اتنی ترمیم کے ساتھ کہ وہی ملازمین اس سہولت کے حقدار ہونگے جو کسی کمپنی میں 180 ایام تک کام کرچکے ہونگے اور اس کمپنی میں ورکرز کی تعداد کم از کم پچاس ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔