روسی صدر پیوٹن نے پاناما لیکس کے الزامات کو مسترد کردیا

مخالفین روس کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، ولادمیر پیوٹن


ویب ڈیسک April 08, 2016
مخالفین روس کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، ولادمیر پیوٹن، فوٹو؛ فائل

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے پاناما لیکس میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پاناما لیکس کی دستاویزات میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مخالفین روس کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں جب کہ پاناما پیپرز میں جن عناصر کی بات کی جارہی ہے ایسا کوئی عنصر موجود نہیں، بین الاقوامی میڈیا نے ایک سال تک کی تفتیش کی لیکن وہ ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آف شور اکاؤنٹس دیکھے ہیں لیکن میں اس میں شامل نہیں تھا۔

واضح رہے کہ پانامہ پیپرز میں پیوٹن کے ایک قریبی دوست کا نام بھی شامل ہے جس پر آف شور کمپنی میں دو ارب ڈالر رقم کی سرمایہ کاری کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |