اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے دو ماہ بعد عام انتخابات کرائے جائیں گے وفاقی وزیر قانون

ہم چاہتے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز ہوں, فاروق ایچ نائیک


ویب ڈیسک November 13, 2012
ہم چاہتے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز ہوں, فاروق ایچ نائیک. فوٹو: فائل

UNITED NATIONS: وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی مدت 16 مارچ کو ختم ہو گی جس کے بعد دو ماہ میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات آئین کےمطابق مقررہ وقت پر ہوں گے جب بھی حکومت تاریخ کا اعلان کرے گی الیکشن کمیشن انتخابات کے لئے تیار ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آئین کے مطابق اسمبلی وزیراعظم کی ایڈوائس پر تحلیل ہوگی تاہم پولنگ کی تاریخ دینا صدرآصف علی زرداری کا آئینی حق ہے لیکن ابھی تک انتخابات کی تاریخ کا کوئی تعین نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اگر16 مارچ سے پہلے اسمبلی تحلیل کی جائے تو پھر تین ماہ میں الیکشن کرانا پڑیں گے۔

فاروق ایچ نائیک نے انتخابات وقت پر نہ کرانے کی افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز ہوں، نگران وزیراعظم کے حوالے سے آئین واضح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |