عوام کرپٹ نظام سے بیزارہوچکے ہیں شہبازشریف

منشورکمیٹی کےاجلاس میں کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز نےتمام اجلاسوں اور اہم نکات پر بریفنگ دی۔


ویب ڈیسک November 13, 2012
نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کےمنشور کو حتمی شکل دینے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔فوٹو: این این آئی/ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ایک کو بھیج کر دوسرے کو حکومت میں لانے کے لئے نہیں ہوں گے۔

مسلم لیگ(ن) کے صدرنوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کےمنشور کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوا جس میں کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز نےتمام اجلاسوں اور اہم نکات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پروزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کرپٹ نظام سے بیراز ہوچکے ہیں ،لوگ سمجھ رہے ہیں کہ معیشت ہنگامی حالات سے دوچار ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پنجاب ،خیبرپختونخوا، کر اچی اور کوئٹہ کے حالات اہم ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم اکیلے ہی الیکشن کی تیاریاں نہیں کررہے دیگر سیاسی جماعتیں بھی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |