پاناما لیکس وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت

پاناما لیکس کی جوڈیشل انکوائری کے بجائے نیب سے تحقیقات کرائی جائیں، درخواست گزاروں کا موقف


ویب ڈیسک April 08, 2016
تحریک انصاف کے گوہر نواز سندھو سمیت دیگر شہریوں نے درخواستیں دائر کر دی رکھی تھیں:فوٹو:فائل  

جسٹس شاہد وحید نے پاناما لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ میں جسٹس شاہد وحید نے پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پرجسٹس شاہد وحید نے پاناما لیکس کی بنیاد پروزیراعظم کے حوالے سے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ پاناما لیکس کی جوڈیشل انکوائری کے بجائے نیب سے تحقیقات کرائی جائیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گوہرنوازسندھو سمیت دیگر شہریوں نے درخواستیں دائرکررکھی تھیں جن میں مبینہ طور پر وزیراعظم اورکالا دھن رکھنے والے دیگرسیاستدانوں کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں