مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی امریکا

پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوگا، امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کی گرفتاری سے آگاہ ہیں، مارک ٹونر. فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور امریکا کا موقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔


واشنگٹن میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں خطے کے کے اہم ملک ہیں اور امریکا دونوں ممالک میں بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے امریکا کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی اور واشنگٹن کا موقف بالکل واضح رہے کہ دونوں ممالک کو معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا ہوگا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے جاسوس کی گرفتاری سے آگاہ ہیں اور تمام تر صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ پاناما لیکس کے الزامات کے حوالے سے مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خزانہ ان الزامات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے تاہم کارروائی کرنا متعلقہ حکومتوں کا کام ہے۔
Load Next Story