قومی اسمبلی نےمفت اور بنیادی تعلیم حاصل کرنے کا بل منظورکرلیا

ڈاکٹر عذرا فضل نے کہا کہ اس بل کے ذریعے بچوں کو بنیادی تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی۔


PPI/ November 13, 2012
اس موقع پر مذہبی امور کے وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین زمہ داری ہے۔ فوٹو: اطہر خان/ ایکسپریس ٹریبیون

قومی اسمبلی میں مفت اور بنیادی تعلیم حاصل کرنے کا بل منظور کر لیا گیا جس کے ذریعے 5 سے 16 سال کے بچے مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے۔


اس موقع پر مذہبی امور کے وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین زمہ داری ہے۔


ڈاکٹر عذرا فضل نے کہا کہ اس بل کے ذریعے بچوں کو بنیادی تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی، شہناز وزیرعلی نے کہا کہ یہ بل بچوں کا مستقبل سنوارنے میں اہم کردارادا کرے گا۔


متحدہ قومی موومنٹ کی رکن اسمبلی خوش بخت شجاعت نے اسمبلی کے مبران کو بل کی منظوری پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے مخلص کوششیں کر رہی ہے۔ یہ بل پہلے ہی سینیٹ سے منظور ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں