الیکشن کمیشن نے پاک سر زمین پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن کا مصطفیٰ کمال کو پارٹی عہدیداروں کی تفصیلات اور اثاثے ظاہر کرنے کی ہدایت۔


ویب ڈیسک April 08, 2016
الیکشن کمیشن کا مصطفیٰ کمال کو پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت درخواست جمع کرانے کا حکم. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے کوائف مکمل نہ ہونے پر پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ کمال کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن میں ایک تحریری درخواست جمع کرائی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے کوائف مکمل نہ ہونے پر پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست ابتدائی طور پر مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کے لئے جمع کرائی گئی درخواست میں نہ تو عہدیداروں کی تفصیل درج ہے اور نا ہی پارٹی منشور ہے۔ اس کے علاوہ درخواست میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلات درج نہیں۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد مصطفیٰ کمال کو پارٹی کی انرولمنٹ کے لئے رجسٹریشن ایکٹ کے تحت درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے جمع کرائی گئی درخواست میں مطابق مصطفیٰ کمال کو پارٹی کا چیرمین بتایا گیا جب کہ پارٹی فنڈز کا ذریعہ چندہ بتایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |