تحریک انصاف کا یوم تاسیس پر جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان

جلسہ اب ڈی چوک کے بجائے ایف نائن پارک میں ہوگا، ترجمان پی ٹی آئی


ویب ڈیسک April 08, 2016
جلسہ اب ڈی چوک کے بجائے ایف نائن پارک میں ہوگا، ترجمان پی ٹی آئی. فوٹو:فائل

تحریک انصاف نے 24 مارچ کو یوم تاسیس کے سلسلے میں اسلام آباد کے ڈی چوک کا مقام تبدیل کردیا جس کے بعد اب جلسہ ایف نائن پارک اسلام آباد میں ہوگا۔

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 20ویں یوم تاسیس پر 24 اپریل کو جلسے کے لئے اسلام آباد کے ڈی چوک کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے اوراب جلسہ ایف نائن پارک میں ہوگا جب کہ اس سے قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے اعلان کے بعد اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ ڈی چوک پر کسی قسم کے جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔