ججز نظر بندی کیس پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت کا پرویز مشرف کو 22 اپریل کو پیش کرنے کا حکم۔


ویب ڈیسک April 08, 2016
ملزم عدالت سے اجازت لئے بغیر بیرون ملک کیسے چلا گیا؟ عدالت کا اظہار برہمی۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرم کی سربراہی میں ہوئی۔ اس موقع پر پرویز مشرف اور وکیل صفائی کی جانب سے اپنے اپنے وکالت نامے جمع کرائے گئے۔ عدالت نے پرویز مشرف کے بیرون ملک روانگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ ملزم عدالت سے اجازت لئے بغیر بیرون ملک کیسے چلا گیا۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ملزم حکومت کی اجازت سے علاج کے لئے بیرون ملک گیا ہے۔

عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انھیں 22 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔