پاک سرزمین پارٹی کو باغ جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

مزارِقائد کی حفاظت اوردیکھ بھال کے حوالے سے کسی بھی قسم کی خلاف وزری کی ذمے دارپاک سرزمین پارٹی ہوگی، این او سی


ویب ڈیسک April 08, 2016
مزارِقائد کی حفاظت اوردیکھ بھال کے حوالے سے کسی بھی قسم کی خلاف وزری کی ذمے دارپاک سرزمین پارٹی ہوگی، این او سی۔ فوٹو:فائل

پاک سرزمین پارٹی کو24 اپریل کو مزارِ قائد کے جنوب میں واقع گراؤنڈ میں جلسے کی این او سی مل گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قائد اعظم مزارمینیجمنٹ بورڈ کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی جس کے بعد پارٹی 24 اپریل کو مزارِ قائد کے جنوب میں واقع گراؤنڈ میں جلسہ کرسکے گی۔ این اوسی کے مطابق مزارِقائد کی حفاظت اوردیکھ بھال کے حوالے سے کسی بھی قسم کی خلاف وزری کی ذمے دار پاک سرزمین پارٹی ہوگی جب کہ مزارِ قائد کے اطراف امن و امان اورٹریفک مسائل کے حل کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطے کی ذمے داری بھی پاک سرزمین پارٹی کی ہوگی اورجلسے کا انعقاد سیکیورٹی اداروں کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

واضح ر ہے کہ 4 روزقبل پاک سرزمین پارٹی نے مزارقائد کی انتظامیہ کو 24 اپریل کوباغ جناح میں جلسہ کرنے کیلیے تحریری درخواست بھیجی تھی جو انہوں نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرمعذرت کے ساتھ واپس کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں