برطانوی وزیراعظم کا والد کی آف شور کمپنی سے فوائد حاصل کرنے کا اعتراف

والد کے آف شوریونٹس 2010 میں فروخت کردیئے تھے جس پر انکم ٹیکس بھی ادا کیا، ڈیوڈ کیمرون


ویب ڈیسک April 08, 2016
والد کے آف شوریونٹس 2010 میں فروخت کردیئے تھے جس پر انکم ٹیکس بھی ادا کیا، ڈیوڈ کیمرون. فوٹو؛فائل

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے والد کی آف شور کمپنی سے فوائد حاصل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاناما پیپرز لیک ہونے کے بعد شدید دباؤ کے بعد وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اعتراف کرلیا کہ انہوں نے اپنے والد مرحوم کی قائم کردہ آف شور سرمایہ کاری سے فوائد حاصل کئے۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ بلیمر انویسٹ منٹ ٹرسٹ میں ان کے والد کے 5 ہزار یونٹ تھے جسے انہوں نے جنوری 2010 میں فروخت کیا جس کی مالیت 42 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں۔

ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ انہوں نے آف شور یونٹس اس لئے فروخت کئے کیوں کہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ وزیراعظم بننے کے لئے ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے جب کہ آف شور سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع پر وہ انکم ٹیکس بھی ادا کرتے رہے ہیں لیکن انہوں نے وضاحت بھی کی کہ بذات خود ان کا کوئی آف شور فنڈ یا کوئی شیئر نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں