پاکستان فلم سنسر بورڈ نے بھارتی فلم جب تک ہے جان كو سنسر سرٹيفیكٹ جاری کردیا

فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ کو 14 نومبر کو پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ کو 14 نومبر کو پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: پبلیسٹی

بھارتی فلم "جب تک ہے جان" كو مركزی فلم سنسر بورڈ نے كچھ مناظر اور ڈائيلاگ كاٹ كر سنسر سرٹيفیكٹ جاری كرديا۔

فلم سنسر بورڈ كے مركزی چيئرمين ڈاكٹر راجہ مصطفٰی حيدر نے کہا كہ اداكار شاہ رخ خان اور اداکارہ كترينہ كيف كی نئی فلم ميں كچھ قابل اعتراض مناظر اور كشمير كے حوالے سے مكالمے كاٹ ديئے گئے ہيں كيونكہ ہم فلم ميں كوئی بھی ايسا منظر يا مكالمہ جو ہماری پاليسی سے مطابقت نہيں ركھتا اس كی نمائش كی اجازت نہيں ديں گے۔


واضح رہے کہ بھارتی فلموں کے ڈسٹری بیوٹرز نے سنسر سرٹیفیکٹ جاری ہونے سے قبل ہی اس فلم کو پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنانے کے لیے سیاسی اثر ورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے بشرط سنسر کے ساتھ پبلسٹی شروع کردی تھی۔

فلم ''جب تک ہے جان'' کو 14 نومبر کو پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story