پیرس حملوں کا مطلوب ملزم محمد ابرینی برسلز سے گرفتار

ملزم محمد ابرینی نہ صرف پیرس بلکہ بیلجیم کے بم دھماکوں میں بھی ملوث ہے، پبلک پراسیکیوٹر


ملزم محمد ابرینی نہ صرف پیرس بلکہ بیلجیم کے بم دھماکوں میں بھی ملوث ہے، پبلک پراسیکیوٹر، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: بیلجیم پولیس نے پیرس میں دہشت گردی کے حملوں میں مطلوب اہم ملزم محمد ابرینی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیم کے پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ نومبر میں پیرس کے دہشت گردی حملوں میں ملوث اہم ملزم محمد ابرینی کو برسلز سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مطلوبہ ملزم نہ صرف پیرس بلکہ بیلجیم کے بم دھماکوں میں بھی ملوث ہے جب کہ برسلز میں چھاپوں کے دوران اس کے علاوہ کچھ دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابرینی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس کی فوٹیج 22 مارچ کو دیگر 2 خود کش بمباروں کے ساتھ برسلز ایئر پورٹ کے سیکورٹی کیمروں میں دیکھی جا سکتی ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق ابرینی کے علاوہ اس تصویر میں نظر آنے والے تیسرے خود کش بمبار اسامہ کریام کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیرس حملوں کے بعد محمد ابرینی کواس وقت یورپ بھر میں انتہائی مطلوب ملزم قرار دیا گیا تھا جب اسے پیرس حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔