بھارت کا امریکا سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل 40 ڈرونز خریدنے کا منصوبہ

ڈرونز خریدنے کا مقصد پاکستان اور چین کے بارڈ پر نظر رکھنا بھی ہے۔ بھارتی میڈیا

ڈرونز خریدنے کا مقصد پاکستان اور چین کے بارڈ پر نظر رکھنا بھی ہے۔ بھارتی میڈیا، فوٹو؛ فائل

لاہور:
بھارت کے جنگی جنون نے خطے میں ہتھیاروں کا عدم توازن برقرار رکھا ہواہے کیونکہ آئے روز ہتھیاروں کی خریداری سے بھارت کی جنونیت عیاں ہے اور اب ایک بار پھر بھارت نے امریکا سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل ڈرونز خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے جو بھارتی جنگی جنونیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت امریکا سے 40 انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے حامل پریڈیٹر ڈرونز خریدنے کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے لیے امریکی حکام سے بات چیت جاری ہے جب کہ ڈرونز خریدنے کا مقصد پاکستان اور چین کے بارڈ پر نظر رکھنا بھی ہے۔


بھارتی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی خریداری کے لیے نئی دلی اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت جارہی ہے جب کہ ان کی خریداری کا مقصد بھارتی نیوی کو جدید تقاضوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ بحر ہند میں موجود دشمن پر باآسانی نظر رکھی جاسکے۔

واضح رہے کہ بھارت فرانس سے 36 جنگی طیارے خریدے گا جب کہ اسرائیل سے ایک معاہدے کے تحت ڈرونز طیارے پہلے ہی خرید چکاہے۔
Load Next Story