چین میں بوڑھے والدین کی دیکھ بھال نہ کرنیوالی اولاد کو سزادینے کا قانون متعارف

مئی سے نافذ ہونے والے قانون کے تحت جو بچے اپنےوالدین کا خیال نہیں رکھتے انہیں سزا دی جائی گی۔

مئی سے نافذ ہونے والے قانون کے تحت جو بچے اپنےوالدین کا خیال نہیں رکھتے انہیں سزا دی جائی گی۔ فوٹو؛ فائل

چین کے شہر شنگھائی میں نیا قانون نافذ کیا جارہا ہے جس کے تحت جو بچے اپنے والدین سے الگ رہتے ہیں اگر وہ ان سے ملنے نہیں جاتے یا اپنے والدین کا خیال نہیں رکھتے ان کو سزا دی جائی گی۔


چین کے شہر شنگھائی میں حکومت نے بوڑھے افراد کے حقوق اور تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق جو بچے اپنے بوڑھے والدین سے ملنے نہیں جاتے یا اپنے والدین کی دیکھ بھال صحیح انداز میں نہیں کرتے انہیں سزا دی جائے گی۔ شنگھائی میں مئی سے نافذ ہونے والے قانون کے تحت جو والدین اپنے والدین کا خیال نہیں رکھتے یا جن کے والدین ان سے الگ رہتے ہیں ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے والدین سے ملنے جائیں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں ان کی دیکھ بھال اچھی ہورہی ہے تاہم کسی کے والدین کی طرف سے دیکھ بھال نہ کرنے پر معاملہ عدالت میں لے جایا گیا تو ایسے افراد کو سزائیں دیں جائیں گی۔

والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے کے جرم میں ان کے بچوں کے کریڈٹ ریکارڈ کو بلیک لسٹ کیا جائے گا جس کے باعث ان کے لیے نہ صرف بینک اکاؤنٹ کھولنا مشکل ہو جائے گا بلکہ لائبریری کارڈ کے حصول کے لیے بھی مشکلات ہوں گی۔
Load Next Story