کون کس کے جیسا

بولی وڈ اسٹارز اور ان سے مشابہت رکھنے والے کارٹون

بولی وڈ اسٹارز اور ان سے مشابہت رکھنے والے کارٹون ۔ فوٹو : فائل

دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جسے کارٹون کیریکٹرز پسند نہ ہوں بچے، بوڑھے ، نوجوان ، سب کارٹون دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ کارٹون کی دنیا بہت وسیع ہے لاتعداد ایسے کیریکٹرز ہیں جو بے انتہا مقبول اور عام ہیں لوگ ان کی کاپی کر کے ور ان کے انداز اپنا کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

کارٹون کی دنیا کا سب بڑا اور معتبر نام والٹ ڈزنی کا ہے جس نے لاکھوں کی تعداد میں ایسے کردار تخلیق کیے جنہوں نے ہر ایک کا دل موہ لیا، خواہ وہ ڈزنی کے کسی سیریل کی شہزادیاں ہوں یا پھر معصوم اور حیرت انگیز صلاحیتوں کا حامل کوئی کردار۔ ان میں سے ہر ایک اپنی ایک مکمل اور بھرپور حیثیت رکھتا ہے۔

عام لوگ تو ان کے دیوانے ہیں ہی فلمی ستارے بھی انہیں پسند کرتے اور ان کے رنگ میں رنگنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے ہی کچھ اسٹارز کا تذکرہ پیش ہے جو پنے پسندیدہ کارٹونز جیسے نظر آتے یا ان جیسا نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دوسری طرف ذکر والٹ ڈزنی کی ان شہزادیوں کا جو اگر حقیقت کا روپ دھار لیں تو کون سی بولی وڈ حسینہ بن سکتی ہے۔

٭سلمان خان ہمیشہ اپنی فلموں میں کچھ نہ کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خاص طور سے اپنے رو ل کے معاملے میں وہ بہت حساسیت کا شکار رہتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے کردار اور فلم کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہ کریں۔ اس لیے ہر بار وہ اسکرین پر الگ انداز میں جلوہ گر ہوتے ہیں۔ یوں تو اوروں کی طرح سلمان کو بھی کارٹون دیکھنا پسند ہے، لیکن اپنی فلم کک میں انہوں نے اپنے پسندیدہ کارٹون کیریکٹر مسٹر انکریڈیبل INCREDIBLEکا روپ دھارا تھا اور عوام نے انہیں پسند بھی کیا تھا۔ سلمان مسٹر انکریڈیبل سے بے حد متاثر ہیں۔ اس لیے انہوں نے اپنے اس پسندیدہ کارٹون کو کک میں اپنے کردار کے ذریعے پیش کیا۔ ویسا ہی ماسک، ڈریس اور ویسا ہی ورزشی جسم، یقیناً وہ مسٹر انکریڈیبل ہی ہوسکتا ہے۔

٭بولی وڈ کی وہ فلمیں جن میں اکشے کمار نے مارشل آرٹ کے ماہر کا کردار کیا ہے، وہ تمام کردار مشہور زمانہ کارٹون کیریکٹر سمورائی جیک سے متاثر ہو کر کیے گئے ہیں۔ سمورائی جیک اکشے کمار کا پسندیدہ کارٹون کیریکٹر ہے، جسے ہر بار وہ مارشل آرٹ کی فلم میں پیش کرتے ہیں۔

٭رنویر سنگھ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بڑے محنت اور بہت تیزی سے بولی وڈ میں اپنا نام بنایا۔ فلموں کے انتخاب اور کرداروں کے چناؤ نے رنویر کو صف اول کا اداکار بنا دیا۔ خاص طور پر ان کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم باجی راؤ مستانی میں ان کی بہترین اداکاری پر انہیں بہت سارے ایوارڈ ز دیے گئے ہیں۔ رنویر بھی دوسرے فن کاروں کی طرح کارٹونز کے دل داہ ہیں اور ان کا پسندیدہ کردار FLYN RYDER ہے جس میں ان کی خود کی بے حد مشابہت نظر آتی ہے۔

٭مشہور زمانہ کارٹون کیریکٹر ہر کولیس کی جملہ خصوصیات پر کوئی ادا کار پورا اترتا ہے تو وہ صرف ریتھک روشن ہیں، جنہوں نے ہمیشہ کم مگر بہترین اور ٹاپ کلاس کام کیا گو آج کل ریتھک کے ستارے گردش میں ہیں کہ فلموں کے بجائے ان کا نام مختلف تنازعات میں سامنے آرہا ہے ہرکولیس اور ریتھک میں مشابہت ان کے یونانی دیوتاؤں جیسے نقوش کی وجہ سے زیادہ محسوس کی جائی جا سکتی ہے۔

٭ارجن کپور، انیل کپور کا بھتیجا اور بونی کپور کا بیٹا جو اپنی اداکاری سے کم اور مختلف اسکینڈلز اور افواہوں کی وجہ سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں، کے کریڈٹ پر ابھی تک کوئی قابل ذکر فلم یا کردار نہیں، حالاںکہ ان میں ایک مکمل ہیرو کی تمام صفات موجود ہیں مگر شاید ان کی قسمت کا ستارہ ابھی گردش میں ہے۔ حال ہی مین ان کی ریلیز ہونے والی فلم کی شہرت کی وجہ کرینہ کپور ہیں، جو ارجن کے مقابل ہیروئن کا رول کر رہی ہیں۔ ارجن کپور کے لیے جس کارٹون کیریکٹر میں مشابہت ملتی ہے وہ جانی براوو ہے۔ دونوں کا ہیئر اسٹائل اور جسم کی ساخت ایک جسی ہے اور دونوں میں ایک مشترکہ خوبی یہ ہے کہ ارجن اور جونی براوو دونوں ہی دل پھینک اور فلرٹ کرنے میں ماہر ہیں ۔

٭بچوں کا پسندیدہ کارٹونPOKEMON ہے جس کے یوں تو سارے ہی کردار مشہور اور جانے مانے ہیں لیکن اس کارٹون کا ایک دل چسپ کیریکٹر Ash Ketchumکا ہے جو کہ ایک معصوم اور کیوٹ لڑکا ہے۔ بولی وڈ اسٹارز میں ایش کی مشابہت اگر کسی میں نظر آتی ہے تو رنبیر کپور ہیں۔ خود رنبیر اس کے دیوانے ہیں اور جب کبھی انہیں فرصت کے لمحات میسر آتے ہیں تو وہ اس کارٹون سے دل بہلاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔


والٹ ڈزنی کی وہ پریاں اور شہزادیاں جو حقیقت کا روپ دھار لیں تو کس اداکارہ کے روپ میں ظاہر ہوں گی:

٭سلیپنگ بیوٹی کا مشہور زمانہ کردار پرنسز AURORAکا ہے۔ اس گارجیس رول میں صرف بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ہی پورا اتر سکتی ہیں۔

٭ایک مقبول کیریکٹر Rapunzel ہے۔ ریپنزیل ایک ایسی لڑکی ہے جو بہت معصوم اور سادہ ہے۔ ہنسنے ہنسانے والی زندہ دل لڑکی، جسے فطرت سے پیار ہے، جس کی شخصیت میں کشش ہے اور جو سب کو اپنا گرویدہ بنائے رکھتی ہے۔ فلم ہیروئنوں میں سونم کپور ریپنزیل کی خصوصیات پر پوری اترتی نظر آتی ہیں۔ ریپنزیل کی طرح سونم بھی خوب صورتی اور فطرت کو پسند کرتی ہیں اور اپنے انداز اور اسٹائل کو دوسروں سے ہمیشہ منفرد رکھنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔

٭سنو وائٹ اینڈ سیون ڈرافز کا مین رول سنو وائٹ ایک ایسی مظلوم لڑکی ہے جو بہت معصوم اور سادہ ہے جو دنیا کی مکاری اور سازشی ذہن سے ناواقف ہے، جسے اپنے ارد گرد قدرتی نظاروں اور فطرت سے پیار ہے، جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر د ل سے خو ش ہوتی ہے۔ سنو وائٹ جیسی لڑکی اگر حقیقت کا روپ دھار لے جائے تو اس کے لیے شردھا کپور سے بہتر کوئی اور ثابت نہیں ہوسکتا۔ شر دھا سنو وائٹ کا رول بہ خوبی ادا کرسکتی ہیں۔

٭Pocahontas کارٹون میں پوکاہونٹاز کا کردار یک ایسی بہادر اور دلیر لڑکی کا ہے جس کی ساری زندگی جنگل میں گزرتی ہے۔ وہ مشکل حالات سے لڑنے اور ان سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ بولی وڈ مین صرف پریانکا چوپڑہ ایک ایسی اداکارہ کے روپ میں سامنے آتی ہیں جو Pocahontasکا رول بڑی عمدگی اور مہارت سے ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

٭Frozenکارٹون کا ایک کیریکٹر ایلسا Elsa کا ہے جو زندگی بھر دوسروں کے لیے قربانیاں دیتی آئی ہے اور اسی وجہ سے وہ سب سے الگ تھلگ محل میں اکیلی زندگی گزار رہی ہے۔ دوسروں کی خوشی میں خوشی محسوس کرنے والی ایلسا کا رول اگر بولی وڈ کی کوئی ہیروئن کر سکتی ہے تو وہ کرینہ کپور ہیں جو ایلسا کے کیریکٹر پر پوری اترتی ہیں۔

٭Frozen ہی کا ایک اور کردار Anna ہے جو ایک زندہ دل، ہنس مکھ اور زندگی سے بھرپور لڑکی اور ایلسا کی چھوٹی بہن ہے۔ اینا کے رول کے لیے پرینتی چوپڑہ سے بہتر کوئی اور انتخاب بہتر ثابت نہیں ہوسکتا، کیوںکہ اینا کی مماثلت پرینتی میں بے حد نظر آتی ہے۔

٭والٹ ڈزنی کی مشہور سیریز The Little Mermaidکا سب اہم اور بنیادی کردار Arielکا ہے جو ایک بہادر ، دلیر اور بولڈ لڑکی ہے۔ یہ کردار اگر بڑی اسکرین پر ڈھالا جائے تو اسے عالیہ بھٹ سے بہتر کوئی اور ادا نہیں کر سکتا۔ ظاہری طور پر بھی ان میں اس کردار سے مماثلت نظر آتی ہے۔

٭ Braveکی Meridaایک بہادر اور حالت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والی لڑکی ہے، جو کسی کی مدد کے بغیر اپنی مشکلات کو حل کرنا بہ خوبی جانتی ہے۔ میریڈا ہر لڑ کی کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ بولی وڈ میں ظاہری اور باطنی طور پر اگر کوئی اداکارہ میریڈا سے مشابہت رکھتی ہے تو وہ کنگنا راناوت ہیں، جو میریڈا کے رول کو بہتر انداز میں کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

٭ Aladdinکی خوب صورت شہزادی جیسمین کا شان دار، جان داز اور بھرپور کردار کرنے کی اگر کسی میں صلاحیت ہے تو وہ بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ دیپکا پاڈوکون ہیں۔ ان کی پُرکشش شخصیت، جادوئی مسکراہٹ اور اداکاری کی صلاحیت انہیں اس رول کے لیے موزوں بناتی ہیں۔
Load Next Story