بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ

ٹیلی فونک رابطے میں پٹھان کوٹ حملےکی تحقیقات کے سلسلےمیں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پرتبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک April 09, 2016
ٹیلی فونک رابطے میں پٹھان کوٹ حملےکی تحقیقات کے سلسلےمیں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پرتبادلہ خیال - فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستانی ہم منصب ناصرجنجوعہ سے رابطہ کرکے پٹھان کوٹ حملےکی تحقیقات کے سلسلےمیں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پرتبادلہ خیال کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں قومی سلامتی کے مشیروں نے پٹھان کوٹ حملےکی تحقیقات کے سلسلےمیں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پرتبادلہ خیال کیا جب کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کا دورہ پاکستان پہلے سے طے تھا۔

واضح رہے پاکستانی کی تحقیقاتی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا جب کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی وفد نے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر اپنی تحقیقات مکمل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں