ایس ایس جی کمانڈوز کی بے مثال قربانیوں پر مبنی فلم ’’مالک‘‘ نمائش کیلئے پیش
فلم میں ظلم،جاگیردارانہ نظام اورطاقت کےبل پر معاشرے کےکمزور افراد کوروندنے جیسےموضوعات کو بڑی عمدگی سے پیش کیا گیا ہے
ایس ایس جی کمانڈوز کی بے مثال قربانیوں اور سماجی برائیوں پر مبنی فلم ''مالک'' نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔
پاکستان کے مشہور فلمساز عاشر عظیم کی فلم ''مالک'' ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے جس میں ظلم و جبر، جاگیردارانہ نظام اور طاقت کے بل پر معاشرے کے کمزور افراد کو روندنے جیسے موضوعات کو بڑی عمدگی سے پیش کیا گیا ہے جب کہ فلم کی نمائش کے موقع پر مقامی سنیما گھر میں فلم کاسٹ سمیت دیگر اداکاروں نے شرکت کی۔
فلم کو شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے جس پر فلم کے باکس آفس پر شاندار بزنس کی توقع کی جارہی ہے جب کہ شائقین نے فلم کو معیاری فلم قرار دیا ہے۔