کرشمہ کپور کا سابق شوہر سے علیحدگی کے معاملے پر سمجھوتہ

گزشتہ روز دونوں نے عدالت کو اپنے درمیان ہونے والے سمجھوتے سے آگاہ کردیا ۔

گزشتہ روز دونوں نے عدالت کو اپنے درمیان ہونے والے سمجھوتے سے آگاہ کردیا ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپوراور ان کے سابق شوہر سنجے کپور کے درمیان علیحدگی کے معاملے پر سمجھوتہ ہوگیا ہے۔


دونوں نے طلاق کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ عدالت نے انھیں طلاق سے قبل اپنے خانگی امور طے کرنے کا وقت دے رکھا تھا۔گزشتہ روز دونوں نے عدالت کو اپنے درمیان ہونے والے سمجھوتے سے آگاہ کردیا ۔ جس کے بعد ان دونوں کے درمیان طلاق میں حائل قانونی رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔

سمجھوتے کے تحت بچے کرشمہ کپور کے پاس رہیں گے جب کہ کشمہ کپور شوہر اور ساس کیخلاف گھریلو تشدد کے کیس سے بھی دستبردار ہوجائیں گی۔
Load Next Story