فلم کی ہدایتکاری کے نام سے ہی ڈر لگتا ہے شاہ رخ خان

مجھے یہ ہی نہیں پتہ کہ کب "اوکے" کہنا ہے اور کب "کٹ" کی آوازلگانی ہے، اداکار


ویب ڈیسک April 09, 2016
مجھے ہدایتکاری کافی تنہا نوکری لگتی ہے، شاہ رخ خان:فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان جو اداکاری اور پروڈکشن میں توبہت پہلے ہی اپنا لوہا منوا چکے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ہدایتکاری کے نام سے انہیں ڈر لگتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شا ہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کی ہدایتکاری کے حوالے سے سوچ کے بھی ڈرسا لگتا ہے، میں تو اپنے آپ کو ہدایتکاری کے لیے فلم کے شاٹس بھی یاد رکھنے کے قابل نہیں۔ مجھے یہ ہی نہیں پتہ کہ کب "اوکے" کہنا ہے اور کب "کٹ" کی آوازلگانی ہے۔

شا ہ رخ خان نے کہا کہ ہدایتکار بننے کے لیے مجھے مزید 5 سال چاہیئے تاکہ میرے اندراعتماد پیدا ہوسکے۔ آئیندہ 2 سے 3 سال میں انکا اراداہ ہے کہ ہدایتکاری کے کورس کے حوالے کچھ سیکھیں کہ کہانی کو کس طرح فلمایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم فین کی پروموشن میں مصروف ہیں جب کہ رواں سال انکی ایک اور فلم رئیس بھی سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں