شہبازشریف کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

شہباز شریف نے اورنج لائن منصوبے کے بارے میں بات کرکےعدالتی کارروائی پراثرانداز ہونے کی کوشش کی، درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک April 09, 2016
جوڈیشل ایکٹیوزم پینل اورسول سوسائٹی کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکرائی:فوٹو:فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرادی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائی کورٹ میں جوڈیشل ایکٹیوزم پینل اورسول سوسائٹی کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائرکرائی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وزیراعلی شہبازشریف نے اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے بارے سیمینارسے خطاب میں توہین آمیزالفاظ استعمال کیے جوکہ توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے کیونکہ انہوں نے سیمینارسے خطاب کے دوران عدالتی کارروائی پراثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں