پاک بحریہ کا ساحل سے جنگی جہازوں کوہدف بنانے والے میزائل ضربکا کامیاب تجربہ

میزائل کو ساحلی علاقے سے فائر کیا گیا جس نے سمندر میں اپنے ٹارگٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا،ترجمان پاک بحریہ


ویب ڈیسک April 09, 2016
یہ نیا میزائل سسٹم پاکستان نیوی کی حربی صلاحیتوں میں اضافے کی کاوشوں کا حصہ ہے،نیول چیف:فوٹو:فائل

پاک بحریہ نے ساحل سے بحری جنگی بحری جہازوں کو ہدف بنانے والے میزائل "ضرب" کی لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو نشان بنانے والے میزائل کو ساحلی علاقے سے داغا گیا اوراس نے سمندرمیں موجود اپنے ہدف کوکامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، ''ضرب'' میزائل پاک بحریہ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

میزائل کے تجربے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنزسمیت دیگر اعلیٰ عسکری افسران بھی موجود تھے ، ایڈمرل ذکا اللہ اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز نے ''ضرب'' کے کامیاب تجربے پر اس کی تیاری میں شامل ماہرین اور دیگر عملے کی کی کوششوں کو سراہا۔

ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ میں شامل کیا جانے والا یہ نیا میزائل سسٹم ہماری حربی صلاحیتوں میں اضافے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ اس کا کامیاب تجربہ اور ملک کی سمندری حدود کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم اور ہماری حربی تیاریوں کی سند پر مہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں