لوگوں کی باتوں کا جواب اپنے بلے سے دوں گا احمد شہزاد

پاکستان کی عزت کے لئے میڈیا کے سامنے کچھ نہیں کہتا، احمد شہزاد


ویب ڈیسک April 09, 2016
پاکستان کرکٹ بورڈ جانتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے،احمد شہزاد فوٹو: فائل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کہتے ہیں کہ وہ بہت کچھ سنتے ہیں لیکن ان کا جواب خاموشی سے اپنے بلے سے دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے پوئے احمد شہزاد نے کہا کہ لوگ کچھ چیزوں کو بہت بڑھا چڑھا کر بتاتےہیں حالانکہ یہ ان کا کام نہیں ہوتا۔ اس وقت ہمیں پی سی بی کو سپورٹ کرنا ہے، کرکٹ بورڈ جانتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ وہ اپنے بارے میں بہت کچھ سنتے ہیں مگر کبھی میڈیا پر آکر کچھ نہیں کہا کیونکہ انہیں اپنے ملک کی عزت عزیز ہے، جب تک ہوسکا وہ ان باتوں پر کچھ نہیں کہیں گے اور خاموشی کے ساتھ اپنے بلے سے ان ہیں جواب دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں