پاناما لیکس رحمان ملک کا صدر مملکت سے تفتیش کیلیے بااختیار کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ
میری کسی بھی آف شور یا پاناما اور نہ کسی ٹیکس ہیون میں کوئی کمپنی رجسٹرڈ نہیں،رحمان ملک
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کہتے ہیں کہ ان کے نام پر میرے نام پر کوئی آف شور کمپنی پاناما یا کسی بھی ٹیکس ہیون میں رجسٹر نہیں ہے اس لیے وہ صدر مملکت ممنون حسین سے مطالبہ کرتےہیں کہ اس معاملے کی تفتیش کے لیے بااختیار کمیشن قائم کیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ان کے نام پر کوئی آف شور کمپنی پاناما یا کسی بھی ٹیکس ہیون میں رجسٹر نہیں، بے نظیر بھٹو اور میرے نام پر قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا میں ان کے متعلق خبر''را'' کی سازش ہے جسے وہ جلد بےنقاب کریں گے، پاکستان میں بھارتی اخبار کی اس من گھڑت خبر کو ان سے رابطہ کئے بغیر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا جس پر انہیں بہت دکھ پہنچا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھاکہ جس کسی نے بھی اپنا پیسہ اس ملک سے غلط ذرائع سے باہر منتقل کیا ہو ان کا احتساب ہونا چاہئے، شاید کچھ لوگوں کو کسی خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لیے ان کے نام کا تڑکا لگانا اچھا اور ضروری لگتا ہے، وہ صدر پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک بااختیار کمیشن کا اعلان کریں جو اس بات کی تفتیش کرے کہ کیا ان کے نام پر کوئی آف شور کمپنی پاناما یا کسی بھی ٹیکس ہیون میں رجسٹرڈ ہے۔