سندھ رینجرز کے زیر حراست ملزمان سے پولیس کو بھی تفتیش کی اجازت مل گئی
ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی پولیس چیف کی درخواست پر ملزمان سے پولیس کو تفتیش کرنے کی منظوری دی۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے زیرحراست ملزمان سے پولیس کو بھی تفتیش کی اجازت دے دی۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے کراچی پولیس افسران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں کراچی پولیس چیف سمیت رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز اور کراچی پولیس چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کراچی میں جاری آپریشن تیز کرنے سمیت بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں پرمزیدتوجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
پولیس حکام سے ملاقات میں رینجرز حکام نے آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان کی تفتیش بہتر بنانے پر زور دیا جب کہ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے پولیس چیف مشتاق مہرکی درخواست پر 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے زیر حراست ملزمان سے پولیس کو بھی تفتیش کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز بلال اکبر کا کہنا تھا کہ پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔