منگیتر کو متاثر کرنے کی کوشش امریکی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی

نوجوان نے اپنی منگیتر کو متاثر کرنے کیلیے پہاڑ سر کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بیچ میں جا کر پھنس گیا۔

نوجوان نے اپنی منگیتر کو متاثر کرنے کیلیے پہاڑ سر کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بیچ میں جا کر پھنس گیا۔ فوٹو؛ بی بی سی

لوگ اکثر خود کو دنیا میں منفرد دکھانے کی کوشش میں کچھ ایسا کر بیٹھتے ہیں جس سے انہیں ناقابل تلافی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا امریکا میں جہاں ایک شخص نے اپنی منگیتر کو متاثر کرنے کے لیے اسے ایک بڑی چوٹی پر جاکر پرپوز کرنے کی ٹھانی لیکن اس کی کوشش کے دوران وہ درمیان میں ہی پھنس گیا اور موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی کیلیفورنیا کے رہائشی مائیکل بینک نامی شخص نے اپنی منگیتر کو متاثر اور پرپوز کرنے کے لیے عجیب و غریب اور منفرد طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ انتہائی خطرناک 600 فٹ اونچی مورو راک پرچڑھنے لگا جسے سر کرنے پر پابندی ہے لیکن اس دوران اس کا پاؤں پھسلا اور وہ دو تنگ چٹانوں کے درمیان پھنس گیا لیکن اس کے پاس کوئی چارہ نہ رہا کہ اپنی بہادری کو بھول کر ریسکیو کے لیے اپنے فون سے مدد طلب کرلی۔ مائیکل کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد لی گئی اور کافی دیر کی کوشش کے بعد اسے زندہ بچا لیا گیا لیکن اس وقت اس کی پریشانی بڑھ گئی جب پولیس نے اس سے چستی پیدا کرنے والی ڈرگ میتھام فیٹامائن برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکل کے لیے ایک بری خبر یہ تھی کہ اسے ریسکیو کی کوشش میں آنے والے خرچے کا بل بھی ادا کرنا ہوگا لیکن ان کی منگیتر نے مائیکل کے بچ جانے کو اچھی خبر قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
Load Next Story