ہدایتکار روہت شیٹھی کا رنویر سنگھ کو لے کر فلم بنانے کا اعلان

اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ تمنا بھاٹیا نامور فلمساز روہت شیٹھی کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ تمنا بھاٹیا نامور فلمساز روہت شیٹھی کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے، فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ تمنا بھاٹیا نامور فلمساز روہت شیٹھی کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ''باجی راؤ مستانی'' نے فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ''دل والے'' کو باکس آفس پر شکست دیتے ہوئے بھارت میں دگنی کمائی کی تھی جب کہ فلم ''دل والے'' کی ہدایتکاری کے فرائض نامور فلمساز روہت شیٹھی نے سر انجام دیئے تھے تاہم اب اداکار رنویر سنگھ پہلی بار روہت شیٹھی کے ساتھ کسی بھی فلم میں پہلی بار جلوہ گر ہوں گے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹھی پہلی بار اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم بنائیں گے جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ تمنا بھاٹیا مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ فلم سے متعلق ہدایتکار روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ جوش سے بھرپور اور مقبول اداکار ہے اسی لیے فلم کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اپنی نئی آنے والی فلم ''بے فکر'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Load Next Story