پاناما لیکس عوامی تحریک نے وزیراعظم کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

وزیر اعظم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا،عوامی تحریک کا درخواست میں مؤقف


ویب ڈیسک April 09, 2016
وزیر اعظم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا، عوامی تحریک کا درخواست میں موقف - فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عوامی تحریک نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا، 2013 کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے وقت نواز شریف نے اپنے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات خفیہ رکھیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پاناما لیکس کے انکشافات سے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خفیہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں لہٰذا نیب کونوازشریف کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف اور دیگر افراد کی درخواستوں پر سماعت 11 اپریل کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں