ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی پولیس کو11 اپریل تک اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کی ہدایت

وفاقی پوليس نے گزشتہ آٹھ دنوں كے دوران 160 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا ہے، ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی


ویب ڈیسک April 09, 2016
وفاقی پوليس نے گزشتہ آٹھ دنوں كے دوران 160 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا ہے، ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی، فوٹو؛ فائل

وفاقی دارالحکومت کے ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس کو تمام اشتہاری مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے اور اشتہاری مجرموں کی 11 اپریل تک گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ايس ايس پی آپر يشنز اسلام آباد ساجد كيانی نے وفاقی دارالحکومت کے پوليس افسران كو 11 اپر يل تك اشتہاری مجرموں كی گرفتاری كا ٹاسک ديتے ہوئے كہا كہ شہر میں تمام اشتہاری مجرموں كے خلاف كريك ڈاؤن جاری ركھا جائے تاكہ جرائم كا خاتمہ يقينی بنايا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی پوليس نے گزشتہ آٹھ دنوں كے دوران 160 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔

ايس ايس پی آ پريشنز نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اغوا، اغوا برائے تاوان، ڈكيتی اور قتل سميت ديگر سنگين مقدمات ميں اشتہاری قرار دیئے گئے مجرموں كاڈيٹا اپ ڈيٹ کرکے ان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے جب کہ تمام پولیس افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ورنہ ناقص کارکردگی والے افسران کے خلاف محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں