رحمان ملک نے سینیٹ رکنیت کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

رحمن ملک نے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے...


ویب ڈیسک July 20, 2012
رحمن ملک نے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات حمایت کی ہے۔ فوٹو ثنا

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور داخلہ رحمن ملک نے جمعہ کو سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر کے زیر نگرانی سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

رحمن ملک کے استعفی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کی رکنیت کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔ نشست کے لئے پولنگ 8 اگست، 2012 کو منعقد کی جائے گی.

رحمن ملک نے میڈیا کے سامنے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ صرف ایک پاکستانی شہری ہے اور اب کسی دوسرے کی قومیت سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے . اپنے اس بیان پر زور دیتے ہوئے انہوں نے میڈیا کے سامنے اپنے پاکستانی قومی شناختی کارڈ کا مظاہرہ کیا تھا۔

23 جولائی 2012 تک الیکشن کمیشن میں کاغزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ 30 جولائی 2012 تک کوئی بھی رکن اپنی کاغزات نامزدگی واپس لینے کا مجاز ہے

رحمن ملک کے ہمراہ ایم کو ایم کے رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیراور رضا ہارون موجود تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے وزرا حاجی مظہر شجرہ، ساجد جوکھیو اور سینیٹر اسلام الدین شیخ بھی رحمن ملک کے ہمراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئے تھے۔

ان دستاویزات کو جمع کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات حمایت کی ہے

ابھی تک صرف رحمن ملک نے انتخابات کے لئے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان کے علاوہ کوئی دوسرا امیدوار موجود نہیں ہے۔ یاد رہے آج کاغزات نامزگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں