اسلام آباد ہائی کورٹ میں آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

پاکستان آرمی ایکٹ 1956 کسی فوجی افسر کو مکمل مدت کے لئے توسیع کی اجازت نہیں دیتا، درخواست گزار کا مؤقف

ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سابق آرمی آفیسر کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو نومبر کے تیسرے ہفتے میں سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

لاہور:
اسلام آباد ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔

ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سابق آرمی آفیسر کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو نومبر کے تیسرے ہفتے میں سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔


درخواست گزار نے انٹرا کورٹ اپیل کے تحت ہائی کورٹ کے 25 ستمبر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ 1956 کسی فوجی افسر کو مکمل مدت کے لئے توسیع کی اجازت نہیں دیتا۔ درخواست گزار نے اس کے بعد ایک اور درخواست دائر کی جس میں آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی کے حال ہی میں دیے گئے بیان کے تناظر میں اس مقدمے کی جلد سماعت شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 25 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے ایسی ہی نوعیت کی ایک درخواست کو آئین کے آرٹیکل 199 (3) کے تحت نامنظور کردیا تھا کیونکہ آئین کی اس شق کے تحت ہائی کورٹ افواج پاکستان سے متعلق کوئی مقدمہ نہیں سن سکتی۔

Recommended Stories

Load Next Story