انٹرن شپ کو مستقل ملازمت میں کیسے تبدیل کیا جائے
سیکھنے کے عمل کو مشغلہ بنائیں اور پوری آمادگی کے ساتھ کام میں دلچسپی کا اظہار کریں
دوران تعلیم یا پھر اس کے اختتام پر اکثر نوجواان انٹرن شپ کے لئے مختلف اداروں کا رخ کرتے ہیں۔ یہ کمپنیاں یا ادارے انہیں مخصوص مدت تک کے لئے تربیتی پروگرام آفر کرتی ہیں، جہاں یہ نوجوان اپنے مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ گو کہ انٹرن شپ کے لئے اداروں کاانتخاب تعلیمی ادارے ہی کرتے ہیں تاہم یہ اس بات پر منحصر ہے کہ یہ کمپنیاں ان سے کیسے کام لیتی ہیں جو ان کے لئے عملی میدان میں مفید ثابت ہوسکے اور وہ مستقل بنیادوں پر اس شعبے میں اپنا نام اور مقام پید ا کر سکیں۔
کسی بھی طالب علم کے لئے انٹرن شپ کا سب سے بڑا فائدہ تجربے کا حصول اور باصلاحیت افراد کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا ہوتا ہے ۔ اگر انٹرن شپ کے دوران ایک طالب علم ساری توجہ صرف اپنے کام پر رکھے اور مستقل مزاجی سے اپنی ڈیوٹی انجام دے ،تب ممکن ہے کہ کمپنی اسے مستقل ملازمت کی پیشکش بھی کردے لیکن یہ ضروری بھی نہیں۔آپ کوکسی دوسری کمپنی کی طرف سے ملازمت کی پیشکش ہو سکتی ہے۔
بنیادی طورآپ کا فوکس و ہی ادارہ ہونا چاہیئے جہاں آپ نے انٹرن شپ کیا ہو ۔انٹرن شپ کو کس طرح مستقل ملازمت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اس کے لئے چند باتوں پر عمل پیر ا ہونا ضروری ہے ۔
۱۔جس کمپنی میں آپ انٹرن شپ کر رہے ہیں وہاں کے منیجر یا باس کو متاثر کرنے کے لئے اس ادارے کے مستقل ملازمین کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔ اپنی اچھی اور بری باتوں اور عادتوں پر نظر ثانی کریں ۔ یاد رہے کہ دفتری ماحول میں اپنے کسی نئے یا پرانے ساتھی کی اس کی غیر موجودگی میں برائی نہ کریں۔ اس طرح آپ کے بارے میں دوسروں کے ذہن میں منفی خیالات پیدا ہوں گے جو کہ ظاہر ہے کہ آپ کے لئے نقصان دہ ہو سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ غیر ضروری طور پر جذباتی پن کا مظاہر ہ کرنے کی صورت میں آپ کی ساکھ متاثر ہو گی۔ دفتری اوقات میں ہر ایک سے پروفیشنل کی طرح کا برتاؤ کریں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ انٹرن شپ کے لئے منتخب کئے جانے کے بعد کمپنی آپ کا مجموعی رویہ دیکھتے ہوئے اس بات پر بھی غور کر سکتی ہے کہ آپ ادارے میں کس جگہ موزوں ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس لئے اہم بات یہ ہے کہ ذہنی ہم آہنگی اور مشاہدے پر توجہ مرکوز رکھیں۔ اپنے سپر وائزر اور کسی بھی ساتھی ورکر سے کچھ بھی پوچھنے یا جاننے میں شرم یا جھجک کا مظاہرہ کرنے سے آپ کا اپنا ہی نقصان ہو سکتا ہے ۔ ان سے خوف زدہ ہونے کے بجائے پورے اعتماد سے سوال یا بات کریں کیونکہ ظاہر ہے کہ کمپنی آپ کو مستقل کرنے سے پہلے انہی تمام باتوں کی توقع رکھے گی۔
۲۔ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں ۔ خود اعتمادی اور عاجزی میں ایک توازن قائم رکھیں ۔ آپ نوجوان پروفیشنل ہیں اور جاب مارکیٹ میں آپ نووارد ہیں تو اس بات سے اندورنی طور پر خبردار رہیں کہااگر کمپنی کا منیجر آپ کو زیر تربیت کارکن جان کر کمپنی میں ایسی جگہ بٹھا دے جہاں آپ کے کام کے مواقع کم ہوں اور آپ اپنی تمام صلاحیتوں کاکھل کر مظاہرہ نہ کر سکتے ہوںتو آپ اس بات کو غلط ثابت کریں ۔ جاننے ، سمجھنے ،اور تیزی سے کام کرنے کا خود کو اہل ثابت کریں ۔ اس کے لئے آپ اپنی غیر معمولی اور حیرت انگیز صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ جو بھی آپ نے وہاں سے سیکھا ،اس کے بارے میں دوسروں سے رائے حاصل کریں۔ اپنی کارکردگی کے بارے میں ساتھی کارکنوں سے ضرورپوچھیں ۔ اپنے کام اور کسی بھی دفتری معاملے میںبیدار مغز اور سرگرم نظر آئیں ۔ اپنے پاس ایک نوٹ بک رکھیں جس میں آپ ضروری نکات بروقت نوٹ کرتے جائیں ۔ ایسی عملی تراکیب لکھیں جو بعد میں آپ کے کام آئیں ۔اگر اسی کمپنی میں آپ مستقل ملازمت کے خواہش مند ہیں تب کسی بھی کام یا چیز میں عدم دلچسپی اور بوریت کا برتا ؤ نہ کریں۔ سیکھنے کے عمل کو مشغلے کی طرح لیں اور اپنی پوری خوشی اور آمادگی کے ساتھ دلچسپی کا اظہار کریں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنے ذہن کو کھلا رکھیں تاکہ آپ اپنی عادت کو بدلنے کے لئے تیار رہیں۔ انٹرن شپ life -changingتجربہ ہوتا ہے اس لئے ان تما م مواقعوں کو بہ خوشی قبول کرنا ہی آپ کے مستقبل کے لئے بہتر ہو سکتا ہے۔
۳۔ایک پیشہ ور کارکن کی طرح کسی بھی صورت حال پر قابو پانے کے لئے پیش قدمی کریں۔ ایک بار جب آپ اپنا ہدف کامیابی سے پا لیں تو سپر وائزریا نگران سے دوسرے پراجیکٹس کے بارے میں پوچھیں یا پھر ایسے تخلیقی اور بہترین آئیڈیاز پیش کریں جو کمپنی یا ادارے کے فائدہ مند ہوں۔ اشیاء یا معاملات کے باہمی تعلق کے ذہنی نقشے کو زیربحث لائیں۔ یاد رہے حد سے تجاوز کرنا آپ کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس لئے برتا ؤ اور رویہ میں بے باکی اور منہ پھٹ ہونے کا مظاہرہ نہ کرنا ہی بہتر ہو سکتا ہے۔
۴۔کمپنی میں کسی بھی قسم کی تنقید کرنا مناسب نہیں ۔ آپ کسی بھی اہم معاملے کو تنقیدی نقطہ نگاہ سے دیکھنے کے بجائے مثبت حقائق پر نظر رکھیں ۔ ہمیشہ توقع سے زیادہ فرماں برداری دکھائیں ۔ لوگوں کو آپ کے کام کی وجہ سے آپ کو شناخت کرنے کا موقع دیں نہ کہ اس بات پر کہ آپ سوشل میڈیا پر کتنا سرگرم ہیں۔ کمپنی کے لئے آپ کی خدمات اور تخلیقی صلاحیتیں قابل غور ہو سکتی ہیں۔ اس طرح آپ اپنے سپروائزر کو متاثر کر سکتے ہیں اور اس پر اپنا اچھا تاثر بھی قائم کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ منفرد اور اچھوتے انداز سے کیا تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ کا انٹرن شپ مستقل ملازمت میں ڈھل جائے ۔یہ سب کرنا مشکل نہیں ۔ اپنے اندر کے ٹیلنیٹ کو تلاش کریں اور اس بارے میں غور کریں کہ یہ پروفیشنل لائف میں میں کس طرح آپ کے کام آسکتا ہے ۔ کام میں مصروف رہیں اور اپنی ذمہ دارویوں کو پوری ایمان داری سے مکمل کریں۔ اپنے کرئیر ، مقاصد اور ٹیلنٹ کو باہم ملا ہر روز محنت اور لگن کا مظاہرہ کریں اس کا مثبت نتیجہ ایک دن ضرور ملے گا۔
۵۔کسی بھی ماحول میں انٹرن شپ کرنا آپ کو پروفیشنل تعلقات قائم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس طرح یہ آپ کے کیرئیر کا تعین بھی کرتا ہے۔ آپ ورکرز کے ساتھ گھلنے ملنے ، لنچ کرنے ان کے ساتھ ایوینٹس میں شامل ہونے یا دیگر سماجی اجتماعات میں شریک ہونے میں جھجک کا مظاہرہ نہ کریں۔ ان کے ساتھ دوستانہ اور بے تکلفانہ تعلقات آپ کو کمپنی کے بارے میں صحیح اندازہ قائم کرنے میں مدد دیں گے اور اس بارے میں فیصلہ آسان ہو گا کہ آیا مستقبل میں آپ اس کمپنی کو مستقل ملازمت کے طور پر اپنانے کے خواہش مند ہیں یا نہیں۔ اپنے ساتھی انٹرنی اور سینئر سپروائزر دونو ں کے ساتھ رویوں کی تخصیص نہ رکھیں۔ ہر ایک سے ایک جیسا برتاؤ کریں اور یکساں توجہ دیں یقینا آپ کو کوئی پچھتاوا نہیں ہوگا۔
۶۔جب انٹرن شپ ختم ہونے میں ایک ماہ رہ جائے تو آپ اپنے سپر وائزر سے وقت لیں اور اپنے کرئیر کے مقاصد کے بارے میں بات چیت کریں۔ اس سے آپ کی دلچسپی کی جانب اشارہ ہوگا کہ آپ اس ادارے میں فل ٹائم جاب کے خواہاں ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ کہ اچھا تاثر چھوڑیں۔