پاکستان اوربھارت چاہیں تو تنازعات کے حل کے لیے مدد کرینگے اقوام متحدہ

دنیا بھرمیں مسلمان سب سے زیادہ بنیادپرستی کا نشانہ بن رہے ہیں، بان کی مون


News Agencies April 10, 2016
دنیا بھرمیں مسلمان سب سے زیادہ بنیادپرستی کا نشانہ بن رہے ہیں، بان کی مون:فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کو حل کرنے میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو اپنے تنازعات کو حل کرنے کیلیے اقوام متحدہ کی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بانکی مون نے کہا کہ دنیا بھرمیں مسلمان سب سے زیادہ بنیادپرستی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ پرتشدد بنیادپرستی کسی بھی مذہب، علاقے، شہریت یا گروپ سے منسلک نہیں ہے۔ داعش اور بوکوحرام جیسی تنظیموں کا مقصد لوگوں کو مختلف بنیاد پرآپس میں لڑا کر دہشت کا ماحول پیدا کرنا ہے لیکن ہم متحد ہو کر اس طرح کی تنظیموں کے ارادوں کو ناکام کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پرتشدد انتہاپسندی سے اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی انسانی حقوق کے منشور کو براہ راست خطرہ ہے۔ بنیاد پرست تنظیم دنیا میں امن و سلامتی قائم کرنے، مسلسل ترقی کو فروغ دینے، انسانی حقوق کے احترام کی حوصلہ افزائی کرنے اور انسانی امداد فراہم کرنے کی اجتماعی کوششوں کو ناکام کر سکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں