بھارتی ریاست کیرالہ کے مندر میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی

کلم کے مندر میں دل دہلا دینے والے سانحے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، نریندر مودی


ویب ڈیسک April 10, 2016
کیرالہ کے علاقے شہر کلم کے مندر میں ہندو یاتری اپنے مذہبی سال کے آغاز کے جشن میں مصروف تھے کہ آگ بھڑک اٹھی۔ فوٹو: فائل

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر کلم کے مندر میں آتش بازی کے دوران لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 120 ہو گئی جب کہ 250 سے زائد زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر کلم کے علاقے پراوور میں واقع پتنگل مندر میں بڑی تعداد میں ہندو یاتری اپنے مذہبی سال کے آغاز کے جشن میں آتش بازی کر رہے تھے کہ وہاں موجود پٹاخوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مندر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ مندر کی عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 102 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں دوراج علاج مزید 12 زخمی دم توڑ گئے۔ واقعہ کے بعد کیرالہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ طبی عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریاست کیرالہ کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاننے کے لئے انکوائری شروع کردی جب کہ وزیراعظم نریندر مودی نے مندر میں لگنے والی آگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلم کے مندر میں دل دہلا دینے والے سانحے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں