لاہورمیں سیکیورٹی خدشات کےباعث مختلف اتواربازاردوسرے ہفتے بھی بند
سیکیورٹی اقدامات مکمل ہونےتک اتوار بازار نہیں لگیں گے، لاپور پولیس
سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر کے کئی اتوار بازار دوسرے ہفتے بھی بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہورمیں پولیس اورمقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث گلشن راوی اوراقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں لگنے والے اتواربازاروں کو مسلسل دوسرے ہفتے بھی بند رکھا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات مکمل ہونےتک یہ اتواربازارنہیں لگیں گے۔ ہفتہ واربازاروں کی بندش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ دوسرے علاقوں میں لگنے والے اتواربازاروں کا رخ کرنے پرمجبورہیں۔
دوسری جانب پولیس نے شہرکے مختلف گرجا گھروں کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران نادرا کے بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے شناختی کوائف کی تصدیق کی گئی۔ آپریشن کے دوران شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا.