حکومت کا پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل اسلام آباد کو سیل کرنے کا فیصلہ

24 اپریل سے قبل وفاقی دارالحکومت میں 18 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک April 10, 2016
24 اپریل سے قبل وفاقی دارالحکومت میں 18 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ. فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کی جانب سے یوم تاتیس پر جلسے سے قبل دارالحکومت کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت نے تحریک انصاف کو یوم تاتیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے سے روکنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، حکومت نے 24 اپریل سے پہلے وفاقی دارالحکومت کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے 18 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے یوم تاتیس کے موقع پر 24 اپریل کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کے جلسے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں