یوکرین کے وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

وزیرِ اعظم کے استعفے کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر ولودمیر گریوسمان کو ان کی جگہ نگراں وزیرِ اعظم بنایا گیا ہے


ویب ڈیسک April 10, 2016
اقتدار سنبھالنے کے بعد آرسینی ییتسنیوک نے کرپشن کے خاتمے اور معاشی بحالی کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ فوٹو: فائل

یوکرین کے وزیرِ اعظم آرسینی ییتسنیوک نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دیدیا ہے۔

یوکرین اس وقت شدید مالی مسائل میں گرفتار ہے اور اس کی وجہ وزیراعظم کی حکومت کی بدانتظامی، کرپشن اور اصلاحات میں تاخیر کی وجہ قرار دی جارہی ہے، فروری میں وزیرِ اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کی جاچکی ہے جب کہ صدرپیٹرو پوروشنکوف نے بھی انہیں عہدے سے سبکدوش ہونے کا مشورہ دیا تھا،حالیہ سروے بتاتے ہیں کہ ملک میں وزیراعظم کی مقبولیت ایک فیصد کے قریب ہے.

وزیرِ اعظم کے استعفے کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر ولودمیر گریوسمان کو ان کی جگہ نگراں وزیرِ اعظم بنایا گیا ہے جن کا تعلق صدر کی سیاسی جماعت سے ہے۔



 

وزیرِ اعظم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ان کے استغفے کے بعد نئی حکومت کا قیام فوری طور پر ناگزیر ہے تاکہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب کو عدم استحکام کے عمل سے بچایا جاسکے۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں آرسینی ییتسنیوک کا کہنا تھا کہ ' اقتدار سنبھالنے کے بعد میرے وسیع مقاصد رہے جس میں انتخابات کے نئے قوانین، آئینی اصلاحات، عدلیہ میں بہتری، اور یوکرین کی نیٹو اور یورپی یونین میں شمولیت تاہم 6 اپریل کو یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے خلاف ووٹ ملنے سے اس کی یورپی یونین میں شمولیت فی الحال ناممکن ہوگئی۔

واضح رہے کہ 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد آرسینی ییتسنیوک نے ملک سے کرپشن کے خاتمے اور معاشی بحالی کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں