ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے عمران خان کے الزامات مسترد کردیئے

قوم کی خدمت کیلئے پاکستان آیا اگر یہی صلہ ہے تو واپس چلا جاتا ہوں، سعید احمد


ویب ڈیسک April 10, 2016
قوم کی خدمت کیلئے پاکستان آیا اگر یہی صلہ ہے تو واپس چلا جاتا ہوں، سعید احمد۔ فوٹو:فائل

اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈٓار بہت پرانے دوست ہیں جن کے کہنے پر پاکستان آیا، انہوں نے یہ کہہ کر پاکستان بلایا کہ ملک کی خدمت کرنے کا وقت آگیا ہے اس لئے پاکستان آکر اپنی خدمات پیش کریں جس پر پاکستان آیا لیکن اگر یہی خدمات کا صلہ ہے تو دوبارہ بیرون ملک چلا جاتا ہوں۔ انہوں نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں بیرون ملک خوشحال زندگی گزار رہا تھا اور قوم کی خدمت کے لئے پاکستان آیا لیکن مجھ پر لگائے گئے الزامات سے بہت صدمہ پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں