وزیراعظم نوازشریف کا بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون

وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ریاست کیرالا کے مندر میں آگ لگنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔


ویب ڈیسک April 10, 2016
وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ریاست کیرالا کے مندر میں آگ لگنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کر کے بھارتی ریاست کیرالا کے مندر میں آگ لگنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے ریاست کیرالا کے مندر میں آتش بازی کے دوران آگ لگنے کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالا کے مندر میں آتش بازی کے دوران آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں