وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پرپارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی موقف پر ڈٹے رہنے پر اتفاق کیا، ذرائع


ویب ڈیسک April 11, 2016
مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی موقف پر ڈٹے رہنے پر اتفاق کیا، زرائع

وزیراعظم نوازشریف نے لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے عمران خان کی تقریر اورموجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کے لئے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وزیراعظم سے استعفے اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے سرجوڑ لیے ہیں۔ اسی حوالےسے وزیراعظم نوازشریف نے جاتی عمرہ لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاناما لیکس پراپوزیشن جماعتوں کے موقف پرتبادلہ خیال سمیت عمران خان کے وزیراعظم سےاستعفے کےمطالبے پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاناما لیکس کے معاملے پر اصولی موقف پر ڈٹے رہنے پر اتفاق کیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے دورہ کراچی منسوخ کرتے ہوئے آج اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں