بیٹ مین سیریزپریمیئر فائرنگ 14 افراد ہلاک 50 زخمی

بیٹ مین پریمیئر: سینما پر مسلح افراد کی فائرنگ ، فلم ناکام بنانے...

بیٹ مین پریمیئر: سینما پر مسلح افراد کی فائرنگ ، فلم ناکام بنانے کی کوشش ۔ فوٹو رائٹرز

امریکی ریاست کولوراڈومیں بیٹ مین سیریزکی فلم کےپریمئر کے دوران فائرنگ سے چودہ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے

امریکی ریاست کولوراڈوکےشہرڈنیور میں فلم دی ڈارک نائٹ رائزز کا پریمئربھی جرائم پیشہ افراد نےڈارک بنادیا ۔امریکی میڈیاکےمطابق نامعلوم نقاب پوش افرادسینما میں گھس گئےاوراندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ فلم کا مڈ نائٹ شو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد سینمامیں موجودتھی۔


عینی شاہدین کے مطابق چند افراد گیس ماسک پہنےہوئےتھے جنہوں نےپہلے فائرنگ کی اور پھر گیس کےشیل پھینکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ جن میں سےکچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو بھی تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔

دی ڈارک نائیٹ رائززایک جنگجو کی کہانی ہے جو شہر کو تباہ کرنے والے دشمن کو ختم کرنے کے لئے شہریوں اور پولیس کی مدد کرتا ہے۔انگریزی زبان میں بننے والی اس فلم کو مشہور ڈائریکٹرکرسٹو فر نولن نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

فلم میں کرسچن بیل، مائیکل کین اور گیری اولڈ مین نےنمایاں کردار ادا کئےہیں۔ فلم کا بجٹ تقریبا پچیس کروڑڈالر ہے۔ آج ریلیز ہونے والی اس فلم کو" ٹی ڈی کےآرے کے" کے نام سے بھی جاناجاتا ہے۔
Load Next Story